Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessسیلز ٹیکس میں اضافہ گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی

سیلز ٹیکس میں اضافہ گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی



(ویب ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے نتیجے میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق ای سی سی کی جانب سے نئی گاڑیوں کی خریداری پر 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا جس کے بعد گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،متوسط طبقے کیلئے اپنی گاڑی خریدنے کا خواب پورا کرنا ناممکن حد تک مشکل ہوگیا ہے، اس اقدام کے بعد گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ اور فروخت میں کمی سامنے آرہی ہے۔

آٹو انڈسٹری سے منسلک ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے 40لاکھ روپے سے اوپر لیکن 1400 سی سی سے کم انجن کپیسٹی والی تمام کاروں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 18 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے سے ریونیو بڑھنے کے بجائے مزید کم ہوجائے گا۔ کیونکہ جب خریداری ہی رک جائے گی تو ٹیکس کیسے ملے گا؟

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

رپورٹ کے مطابق ماضی میں ملکی سطح پر ڈھائی لاکھ کاریں تیار کی جاتی تھی جو اب کم ہوکر ڈیڑھ لاکھ رہ گئی ہے، بہت ساری فیکٹریاں بند ہوگئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں