Friday, December 27, 2024
ہومBusinessشہریوں کی سہولیات مشننادرا کا خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

شہریوں کی سہولیات مشننادرا کا خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ



(ویب ڈیسک)شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر ،نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی، جس سے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے بغیرکوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ کرسکے گا۔

اب شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا آسان ہوگیا کیونکہ نادرا نے شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرا میگا سینٹرز بعدازاں ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اورشاپنگ مالز میں نصب کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور تیل مہنگا

نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار حیدر کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز نمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کر دی گئی، اگلے مرحلے میں اس خود کار سسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے، جس کے بعد اس کو شہر کے کسی بھی میگا سینٹر میں نصب کر دیا جائے گا، کراچی میں اس کی تنصیب پہلی مرتبہ ہوگی، تاہم اگرملک کے دیگر شہروں کی بات کریں تو یہ سیلف سروس کیوسک اسلام آباد کے میگا سینٹر میں نصب کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 30 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہو گا؟ تجویز سامنے آ گئی

سیلف سروس کیوسک کے ذریعے کوئی بھی شہری 8 تا 9 مختلف ڈیٹا اسٹیپس کے بعد شناختی کارڈز کی تجدید کے اہل ہوں گے، جس میں سب سے پہلا کیوسک کی بورڈ کے ذریعے قومی شناختی کارڈزکا انداراج، بائیو میٹرک، آئیرس، تصویراور اس کے علاوہ ارجنٹ یا نارمل کے آپشن کے بعد سائل کو ایک کیوآرکوڈ موصول ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں