Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessعالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ



(24نیوز)عالمی مارکیٹ کے زیراثر ومقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا۔

جیولرز کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت دوبارہ پونے 3لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی۔ فی تولہ سونے کے قیمت1600 روپے بڑھ کر2 لاکھ75 ہزار 500روپے ہوگئی، مارکیٹ میں 10 گرام سونے کے بھاؤ1372روپے بڑھ کر 2لاکھ 36ہزار 197روپے ہوگئے۔ قبل ازیں عالمی منڈی میں سونے کے دام 16ڈالر بڑھ کر 2656 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے تجزیہ کاروں نے آئند برس سونے کی قیمت سے متعلق پیش گوئی کی ہے جس کے اثرات دنیا بھر پر پڑیں گے۔ عالمی میڈیا نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے لکھا کہ سونے کی قیمتیں میں آئندہ مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا، رواں برس 2,700 ڈالر فی اونس اور اگلے سال کے شروع میں 3,000 ڈالر کی سطح کو عبور کر جائیں گی۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں