Friday, December 27, 2024
ہومBusinessقرض کی اگلی قسط پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آج...

قرض کی اگلی قسط پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آج رات پاکستان پہنچے گا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج رات پاکستان پہنچے گا، وفد سٹینڈ بائی پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کرنے کے لئے مذاکرات کرےگا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنےکا فیصلہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران نئے قرض پروگرام کے بارے میں بات چیت بھی متوقع ہے۔اس حوالے سے وزیر خزانہ اورنگزیب کی صدارت میں وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لیا گیا۔
جنگ اور دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے، باتیں نہیں کام کرنا ہے، تمام توانائیاں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال 2024 ایک مشکل سال ہوگا لیکن جلد تمام مسائل پر گفتگو کےلئے میڈیا کے ساتھ بیٹھیں گے، اپنی تمام ترتوانائیاں پاکستان کو درپیش مشکلا ت کے حل کےلئے استعمال کروں گا، اب باتیں زیادہ ہورہی ہیں لیکن اب ایکشن کا وقت آگیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں