Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessقلیل مدتی قرض پروگرام پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آخری...

قلیل مدتی قرض پروگرام پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آخری جائزہ مذاکرات مکمل



(وقاص عظیم) قلیل مدتی قرض پروگرام کے لئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آخری جائزہ مذاکرات مکمل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کے لئے آخری جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے، آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے پانے کا امکان ہے، مذاکرات تعمیری اورمثبت اندازسے ختم ہوئے، مذاکرات کی کامیابی سے متعلق آئی ایم ایف تفصیلات جاری کرے گا، پاکستان نےآئی ایم ایف کے متعین کردہ سہہ ماہی اہداف کامیابی سے پورے کئے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلسل دو روز کمی کے بعد سوناپھر مہنگا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نےآئی ایم ایف کےاہداف پوراکرنے میں بروقت اورسنجیدہ اقدامات کئے، مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان سٹاف سطح معاہدہ ہوگا، مذاکرات کی کامیابی پرجائزہ مشن 1.1 ارب ڈالرز کی آخری قسط کیلئے سفارش کرےگا، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکو پاکستان کیلئےقسط جاری کرنےکی سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں