Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessمارچ کے مہینے میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی

مارچ کے مہینے میں ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی



(24نیوز)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مطابق مارچ میں ملکی  ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔

مارچ کے مہینے میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.3 ارب ڈالر رہا،اپٹما کے مطابق مارچ کی ٹیکسٹائل برآمدات فروری کے مقابلے 7.8 فیصد کم رہیں، مارچ 2024 کی ٹیکسٹائل برآمدات اپریل 2023 کے بعد کم ترین ہیں۔

اپٹما کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں ٹیکسٹائل برآمدات 12.4 ارب ڈالر رہیں۔

رواں مالی سال کے 9 مہینوں کی ٹیکسٹائل برآمدات پچھلے سال کےابتدائی 9 مہینوں سے0.3 فیصدکم ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں