Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessمرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا

مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا، زندہ مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مرغی کا گوشت 14 روپے کلو مہنگا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز گوشت 403 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 288 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ملتان میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو، پرچون ریٹ 288 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 414 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں