Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessمرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ انڈے بھی مزید مہنگے

مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ انڈے بھی مزید مہنگے



(ویب ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب بھر میں مرغی کی قیمت کیساتھ انڈے بھی مزید مہنگے ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک مرتبہ پھر مرغی اور انڈوں کے قیمتوں بے قابو ہو گئیں، لاہور میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت 4 روپے فی کلو بڑھ گئی، مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن سفر کرنے والے افراد ہوشیار ہوجائیں

دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں آج پھر ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈوں کی فی درجن قیمت 297 روپے تک جا پہنچی ہے۔

ملک بھر میں مرغی اور انڈوں کے ریٹ مختلف ہیں، زیادہ تر دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں