Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد



(بسیم افتخار)  گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کہتے ہیں کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے کافی محتاط ہیں، ملک کی ایکسپورٹ بہتر ہورہی ہے،  ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک سے کلائمٹ فنانسنگ کی مد میں 50 کروڑ ڈالر جلد موصول ہونے کاامکان ہے۔
کراچی میں گرین فنانسنگ اینڈ گرین بانڈزسے متعلق سیمینارکاانعقاد کیا گیا، گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد سمیت نجی بینکوں کے سربراہان اور کارپوریٹ سیکٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی، گورنراسٹیٹ بینک نے بتایاکہ گزشتہ سال جی ڈی پی 2.5 فیصد رہی ، رواں سال جی ڈی پی کا تخمینہ 2.5 سے 3 فیصد رہنے کاامکان ہے،  کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حوالے سے محتاط چل رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمدنے بتایاکہ اکتوبر کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں،  رواں سال ترسیلات زر 30 ارب ڈالر سے بڑھ کر 34 ارب ڈالر ہو جائیں گی، برآمدات میں سالانہ 13.5 فیصد کا اضافہ ہوا، ایف ڈی آئی میں بھی کسی حد تک اضافہ ہورہا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک سے کلائمٹ فنانسنگ کی مد میں 50 کروڑ ڈالر عنقریب موصول ہوں گے۔

ضرور پڑھیں:وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں کاس کیڈ خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
چیف ایگزیکٹو انفرا ضامن ماہین رحمٰن نے کہاکہ گرین بانڈز کےلئے کام کررہے ہیں، سیمینار کا مقصد گرین فنانسنگ ہے،سیمینار میں مقررین نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہیں غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کاسامناہے، عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گرین فنانسنگ اورگرین بانڈز طرزکے اقدامات کئے جارہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں