Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessندیم نقوی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قائم مقام سی ای او تعینات

ندیم نقوی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قائم مقام سی ای او تعینات


(ایاز رانا) ندیم نقوی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کا قائم مقام سی ای او تعینات کر دیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے لئے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفسر (سی ای او) تعینات کر دیا گیا، ایس ای سی پی  اور بورڈ آف ڈائریکڑ  کی جانب سے منظوری کے بعد ندیم نقوی کو عہدے پر فائز کیا گیاہے، ندیم نقوی 3ستمبر 2024 سے 30 نومبر 2024 تک فرائض  منصبی  ادا کریں گے۔

ندیم نقوی اس سے قبل بھی 2011 سے 2017 تک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایم ڈی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں، ندیم نقوی سٹاک مارکیٹ کے نئے سی ای او کی تعیناتی تک قائم مقام کی حثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فارن ایکسچینج میں پینشن وصولی کا انکشاف 

واضح رہے کہ فرخ ایچ خان نے سی ای او کے عہدے سے 4 جولائی 2024 کو استعفی دیا تھا، فرخ ایچ خان3 ستمبر 2024 تک اپنے فرائض سر انجام دے کر سبکدوش ہو جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں