Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessنگران حکومت کی اصلاحات تیار مقامی گیس کا 50 فیصد نجی شعبے...

نگران حکومت کی اصلاحات تیار مقامی گیس کا 50 فیصد نجی شعبے کو فروخت کرنے کی آزادی ہو گی ٹائٹ گیس کیلئے پریمیئم دُگنا کرنے کی تجویز



نگران حکومت کی اصلاحات تیار، مقامی گیس کا 50 فیصد نجی شعبے کو فروخت کرنے کی …

سلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران حکومت نے گیس کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی تیاری کر لی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے گیس شعبے کے حوالے سے اہم تجاویز تیار کی ہیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا جس میں گیس کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ 

نئی مجوزہ اصلاحات کے تحت مقامی گیس کا 50 فیصد حصہ نجی شعبے کو فروخت کرنے کی آزادی ہو گی۔ مقامی گیس کا 50 فیصد سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیاں خریدیں گی۔ ٹائٹ گیس کیلئے پریمیئم 20 سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ مہنگی درآمدی گیس پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات بھی زیرغور ہیں۔ گیس کی تلاش اور پیداوار کیلئے مراعات کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ گیس ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2011 میں بھی ترامیم کی تجاویز شامل کر دی گئیں۔ 

واضح رہے کہ موجودہ پالیسی کے تحت 90 فیصد مقامی گیس حکومت خریدتی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں