Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessنیپرا میں کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ



(24 نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیپرا میں مئی، جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سر براہی میں ہوئی، جس میں چاروں صوبوں کے ممبران نیپرا شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں2.53 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے، جبکہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2.92 روپے اضافے کی درخواست کی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے مزید ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای جانے والوں کا رویہ بہتر نہ کیا تو مسائل پیدا ہونگے، وزارت سمندر پار پاکستانی

دوران سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی مختلف وجوہات ہیں، بجلی کا ٹیرف بڑھانے میں میکرو اکنامک صورتحال اہم جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے نکل کر دوسرے پروگرام میں جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی حساسیت کو بھی دیکھا جائے۔

واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست کو تسلیم کرلیا جاتا ہے تو اس اضافے سے کے الیکڑک صارفین پر 10 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں