Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessوائی بی 125زیڈ کا نیا ماڈل متعارف قیمت بھی سامنے آگئی 

وائی بی 125زیڈ کا نیا ماڈل متعارف قیمت بھی سامنے آگئی 



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یاماہا نے وائی بی 125زیڈ کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنی اس مقبول موٹرسائیکل کے نئے ماڈل میں نئے گرافکس کے علاوہ کچھ فیچرز بھی اپ گریڈ کیے گئے ہیں۔یہ ایک ’او ایچ سی‘ 125سی سی انجن اور پانچ سپیڈ ٹرانسمیشن سسٹم کی حامل بائیک ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ موٹرسائیکل اپنے کلاسک ڈیزائن کی وجہ سے کافی پسند کی جا رہی ہے۔نئے ماڈل میں اس کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یہ بائیک دو رنگوں سرخ اور سیاہ میں آتی ہے۔ اس کے نئے ماڈل کی قیمت 4لاکھ 24ہزار روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں