Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessواحد مثال ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے سے اتنا اچھا...

واحد مثال ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے سے اتنا اچھا ریکور کر گیا: سہیل احمد


وزیرِ خزانہ کے مشیر اقتصادی امور خرم شہزاد—فائل فوٹو

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ اس ملک کی مارکیٹ نے 150 فیصد کا ریٹرن دیا ہے جو پاکستان کی تاریخ اور دنیا کی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی واحد مثال ہے کہ ایک ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے سے اتنا اچھا ریکور کر گیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ بہت بڑا معاشی کارنامہ ہے، 17 ماہ پہلے جب لوگ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے تھے، پاکستان کو بنانا ری پبلک اور ایک فیل ملک قرار دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو جتنا بھی برا بھلا کہہ لیں، سوشل میڈیا پر اپنے ملک کی برائی کر لیں، اسٹاک مارکیٹ ایک بیرو میٹر ہے جو یہ بتا رہا ہے کہ ملک کے حالات شاید اتنے خراب اور کشیدہ نہیں ہیں، جتنی ہماری سوچ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے آج تاریخی دن ہے: خرم شہزاد

وزیرِ خزانہ کے مشیر اقتصادی امور خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے آج تاریخی دن ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگانے پر کام کر رہے ہیں۔

خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

پاکستان میں ہمیشہ سیاسی عدم استحکام رہا ہے: عارف حبیب

سرمایہ کار عارف حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سیاسی عدم استحکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرحِ سود کم ہونے، ایکسپورٹ بڑھنے اور زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے بھی مارکیٹ کا اعتماد بڑھا ہے۔

عارف حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت کو حکمتِ عملی بنانی ہو گی کہ اپنے ریونیو کو کس طرح سے بڑھائیں۔

واضح رہے ک پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تاریخ رقم ہو گئی۔

آج کاروباری دن کا آغاز ہونے کے کچھ دیر بعد 100 انڈیکس نے 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر لیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ کی حد عبور کر لی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں