Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessوزیرِ اعظم کا بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کا اجراء، عربی میں...

وزیرِ اعظم کا بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کا اجراء، عربی میں بھی خطاب


وزیرِاعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کا اجراء کر دیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں بونا-راست کنیکٹیوٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران عربی میں بھی خطاب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے کے تیز، مؤثر اور کم لاگت منصوبے کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کے جوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت منسلک کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو تیز، مؤثر اور کم لاگت میں رقوم بھجوانےکی سہولت میسر ہو گی۔

منصوبے کے اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ منصوبے سے رقوم کی منتقلی میں آسانی کے ساتھ ساتھ ترسیلاتِ زر میں بھی اضافہ ہو گا۔

وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے، مجھے خوشی ہے کہ اس کا آغاز پاکستان کے77 یوم آزادی کی خوشی پر ہوا۔ اس منصوبے سے پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان بڑا قدم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بونا راست پاکستان کو عرب ممالک سے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت دے گا، جس سے بیرون ملک پاکستانی مستفید ہوں گے۔ اس منصوبے سے حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ایک بڑی اصلاحات سے گزر رہا ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کے لیے میلنڈا فاؤنڈیشن اور میکنزی تعاون کررہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بونا راست منصوبہ ترسیلات زر میں بھی اضافے کا سبب بنے گا، منصوبے سے پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔ ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈ کے تحت بونا سے جوڑا جا رہا ہے۔ بونا راست پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے۔

دریں اثناء وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا عظم کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، بونا راست منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے ڈیجیٹائزین سے غربت اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا، بونا راست پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان اہم سنگ میل ہے۔ ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، توانائی کے شعبے، ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارا ڈیجیٹل اکنامی کی طرف بڑھنا خوش آیند ہے، ڈیجیٹائزیشن کا عمل کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اہم جزوہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں