Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessوزیر اعظم کیجانب سے نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی منظوری ایف...

وزیر اعظم کیجانب سے نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی منظوری ایف بی آر نے خبردار کر دیا



(وقاص عظیم) ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے، آئندہ دنوں میں نان فائلرز پر پابندیوں کا اطلاق ہو سکتا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر  حکام نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، ایف بی آر کا آڈٹ نظام فعال نہیں ہے، ایف بی آر میں آڈیٹرز کی کمی ہے، آڈیٹرز اور انسپکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اے سی سی اے ، اے سی ایم اے اور چارٹڈز اکاؤنٹنٹس فرمز سے آڈیٹرز تعینات کرنے پر غور ہو رہا ہے، 4 ہزار آڈیٹرز کو تعینات کرنے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں 400 آڈیٹرز تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

ایف بی آر حکام نے مزید کہا کہ 20 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کر رہے ہیں، 15 لاکھ نان فائلرز کو پیغامات بھیج دیئے گئے ہیں، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، منی بجٹ نہیں لایا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، گیس کے نئے ذخائر دریافت

ایف بی آر حکام نے واضح کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نان فائلرز پر پابندیاں لگانے کی منظوری دی ہے، آئندہ دنوں میں نان فائلرز پر پابندیوں کا اطلاق ہو سکتا ہے، ریٹیلرز کے ٹیئر ون کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، ہول سیل مارکیٹ ہمارے لیے پرابلم ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں