Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessپاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح101496 ریکارڈ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح101496 ریکارڈ


پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 559 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 1ہزار 357 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 315 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

ہفتے بھر انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 1 ہزار 496 اور کم ترین سطح 94 ہزار 180 رہی۔

بازارِ حصص میں اس ایک ہفتے کے دوران 4.89 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 184 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس 1 ہفتے میں 366 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 885 ارب روپے تک پہنچ گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں