Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مثبت آغاز



(آئمہ خان، ایاز رانا) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا شاندار آغاز ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں327 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔

 100 انڈیکس 327پوائنٹس کے اضافےسے 100نڈیکس 72ہزار 23 کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بنا،کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس 558 پوائنٹس اضافےسے73 ہزار300  کی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔

ضرورپڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی،نیا ریکارڈ قائم ،ڈالر بھی گرگیا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران 2 نئے ریکارڈ بنائے جس میں انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام کا تاحال بلند ترین ٹریڈنگ کے ریکارڈ بنائے۔ گزشتہ ہفتےکاروبار کےاختتام پراسٹاک مارکیٹ 72 ہزار 742 پوائنٹس پربند ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں