Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessپاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا...

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ



(24نیوز)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے، اے ڈی بی کی جانب سے رقم پاکستان کو کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام کے تحت دی جائے گی،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے بچاؤ کا پروگرام، منصوبہ بندی، تیاری اور رسپانس کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا، جبکہ جامع سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔

پروگرام کے تحت خطرات پر مبنی فنانسنگ ماڈل کے ذریعے مالی معاونت کے نئے طریقوں کو متعارف کرایا جائے گا،ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس پروگرام کے نفاذ میں معاونت کے لیے پاکستان کودس لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی فراہم کی ہے۔

معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے جبکہ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کئے۔ 

 ترجمان اقتصادی اموراحد چیمہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا،قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے استعمال کی جائے گی، پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

وفاقی وزیر  کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں