Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessپاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ



(24نیوز) اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔  
اقتصادی سروے  میں بتایاگیا ہے کہ ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں1 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جس سے گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی۔
اقتصادی سروے  کے مطابق گزشتہ مالی سال میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی جبکہ سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی ،2 سال میں گدھوں کی تعداد میں1 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اقتصادی سروے  میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ،ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی ، ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا۔ 
علاوہ ازیں ایک سال میں بکرے اور بکریوں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ، بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 18ہزار ارب روپے کے بجٹ میں 9 ہزار ارب روپے کا خسارہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں