Friday, January 3, 2025
ہومBusinessپاکستان کی ایران سے درآمدات 17 فیصد بڑھ گئیں

پاکستان کی ایران سے درآمدات 17 فیصد بڑھ گئیں


فائل فوٹو

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ایران سے درآمدات 17 فیصد بڑھ گئیں.

ذرائع کے مطابق اپریل 2024ء میں ایران سے درآمدات کا حجم 7 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز رہا، اپریل 2023ء میں ایران سے درآمدات 5 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔

جولائی 2023ء تا اپریل 2024ء ایران سے درآمدات 84 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوئیں جبکہ مسلسل تین مالی سال کے دوران ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئی تھیں، حالیہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالرز رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں