Sunday, January 5, 2025
ہومBusinessپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج



(24 نیوز)پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست شہری منیر احمد نے  دائر کی ہے، درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں، عید الفطر سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے آئے گا۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں9روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،جو  آئین کے آرٹیکل 9 ، 14 ، 37 اور 38 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کپتان نے اپنا نام تبدیل کرلیا

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی گئی درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں