Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دن کے بجائے ایک ماہ بعد...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دن کے بجائے ایک ماہ بعد ردوبدل کیا جائے، عبدالسمیع خان



چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15دن کے بجائےایک ماہ بعد ردوبدل کیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ 15 روزہ پالیسی سے پیٹرول مالکان کی مشکلات بڑھی ہیں۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو کمیشن کی مد میں ریلیف دیا جائے۔

عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ شہر میں غیرقانونی پیٹرول ڈبہ اسٹیشن کی بھر مار ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اس کا نوٹس لیں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں