Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 جولائی کو ملک بند...

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 جولائی کو ملک بند کرنے کی دھمکی دیدی 



 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس پر تشویش ہے۔ فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے۔  مذکورہ ٹیکس سے پٹرول پمپ کا کاروبار چلانا ناممکن ہے۔ حکومت ایڈوانس ٹیکس پر نظر ثانی کرکے اسے فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر کاروبار بند کرنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہیں رہے گے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنا مفاد عزیز ہے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر چیز پر ٹیکس عائد کررہی ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی سیلز  گھٹ گئی ہے۔ حکومت سمگلنگ کو  سپورٹ کررہی ہے۔سمگلنگ کے خلاف بولنے پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ فروخت ہونےوالےسامان کی قیمت کےہرلین دین پرپہلے سے ہی خریداری کےوقت ٹیکس لگایاجارہاہے۔ وزیر اعظم ٹیکسوں کے نفاذ پر کہتے ہیں کہ میں مجبور ہوں۔ پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد آج کو اسلام آباد جارہا ہے۔ وزیرخزانہ،  پیٹرولیم منسٹر اور چئیرمین ایف بی آر سے ملنے کی کوشش کریں گے۔ مسائل حل نہ ہوئے تو 5جولائی  کو پورا ملک بند کردیاجائے گا۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی انتہائی کم شرح منافع پر پیٹرول پمپس چلارہے ہیں۔  لیوی سے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایڈوانس ٹیکس کایہ اضافی بوجھ ہمارے کاروبارکو متاثر کرے گا۔ ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ سے تجارتی شعبے پر بھی بوجھ بڑھے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں