Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessپیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟ اہم خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟ اہم خبر آگئی


عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستانیوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کی توقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق اگر حکومت کی جانب سے لیوی عائد نہ کی گئی تو عوام کو ریلیف ملے گا۔

ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرول 11 روپے 70 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ا8 روپے 30 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔

اوگرا نے مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی جو قیمتوں 15 ستمبر کو حکومت کو بھیجی جائے گی۔

وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن 15 ستمبر کو جاری کرے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں