Monday, December 30, 2024
ہومBusinessپی ایس ایکس: عید کے بعد پہلے دن 100 انڈیکس تاریخی بلندی...

پی ایس ایکس: عید کے بعد پہلے دن 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند



پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا اختتام تاریخی بلندی پر ہوا ہے۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے عید تعطیلات کے بعد پہلے روز کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے کیا۔

کاروباری دن میں ایک موقع پر انڈیکس کی ریڈنگ 70 ہزار سے نیچے 69 ہزار 914 بھی رہی تاہم کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس نے 229 پوائنٹس اضافے سے 70 ہزار 544 پر کیا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 694 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج مارکیٹ میں 55 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو رواں سال 11 جنوری کے بعد بلند ترین رہے۔ کاروبار کا حجم 21 ارب 98 کروڑ روپے رہا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 64 ارب روپے بڑھی ہے، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ہزار 824 ارب روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں