Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessپی ایس ایکس: نئے کاروباری ہفتے کا منفی رجحان سے آغاز

پی ایس ایکس: نئے کاروباری ہفتے کا منفی رجحان سے آغاز


فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز منفی رجحان سے ہوا ہے جہاں 100 انڈیکس 578 پوائنٹس گرگیا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 78 ہزار 232 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1220 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی آج بلند ترین سطح 79 ہزار 388 جبکہ کم ترین سطح 78 ہزار 167 رہی۔

حصص بازار میں آج 38 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کے سودے 15 ارب 45 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 88 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 321 ارب روپے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں