صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے نام خط لکھ دیا۔
میاں ابوذر شاد نے خط میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے لیے پاس ورڈ ہر 2 ماہ بعد تبدیل کرنے کی شرط مشکلات پیدا کرے گی۔
اُنہوں نے خط میں لکھا ہے کہ آئرس سسٹم میں تکنیکی پیچیدگیاں اور اضافی بوجھ کا خدشہ ہے، چھوٹے کاروباری اداروں کو تکنیکی وسائل کی کمی سے مشکلات ہوں گی۔
صدر لاہور چیمبر نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ 2 مراحل کی تصدیق اور نگرانی کے جدید نظام جیسے متبادل اقدامات پر غور کیا جائے۔
اُنہوں نے خط میں مزید مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے والی پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔
میاں ابوذر شاد نے یہ بھی لکھا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر سے پاس ورڈ پالیسی پر نظرِثانی کی اپیل کرتے ہیں۔