Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessچین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور ہونے کا...

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور ہونے کا امکان


فائل فوٹو

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائےگا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ کر 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنےکی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق  2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے خط میں کہا کہ چین کی جانب سےمشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرض ادا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کیا ہوا ہے۔

چین سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں