Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessکیا اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی؟

کیا اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی؟



(ویب ڈیسک)پٹرول سستا ہونے کا مسئلہ جوں کا توں، شہباز شریف کے زیر قیادت بننے والی نئی حکومتی کی جانب سے پیٹرول کی موجودہ قیمت کو اگلے 15 روز کیلئے برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے،فی الوقت حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے نام پر لے رہی ہے تاہم ڈیزل کی قیمت 82 پیسے کم ہوکر 286.51سے 286.51 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے،ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت بھی 94 پیسے کم ہو کر 190.01سے 189.07ہو سکتی ہے۔

 پیٹرول پر  پر یمیم 12.15ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 6.5 روپے فی بیرل پر رہتا ہوا نظر آتا ہے تاہم ریفائنری کے گیٹ پر پیٹرو ل کی قیمت 196.23سے بڑھ کر 197.3روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ خام تیل میں خام تیل کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، لندن برنٹ آئل دو ہفتوں میں 2.10 فیصد اضافے سے 83.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے سودے 1.48 فیصد اضافے سے 79.40 ڈالر فی بیرل پر آگیا،روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کے بھی اثرات ہوئے ، جس کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے، ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1.50 روپے کمی کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی، حکومت نے اعلان کردیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 مارچ کی رات کو کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں