Friday, December 27, 2024
ہومBusinessگزشتہ پورے ہفتے میں ڈالر کتنا سستاہوا ؟ جانئے 

گزشتہ پورے ہفتے میں ڈالر کتنا سستاہوا ؟ جانئے 



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں جاری کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 277.95 روپے کی سطح پر بند ہوئی  جو پیر کو 278.14 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ابتک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی دیکھی گئی،جس سے انٹربنیک میں ڈالر 278 روپے پر  آگیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں