Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessہڑتال مؤخر، کوئٹہ میں فلور ملز کھل گئیں

ہڑتال مؤخر، کوئٹہ میں فلور ملز کھل گئیں


—فائل فوٹو

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال مؤخر کیے جانے کے بعد کوئٹہ میں فلور ملز کھل گئیں۔

فلور ملز کھلنے کے بعد ملز میں گندم سے آٹے کی پسائی کا کام شروع ہو گیا، پسائی کے بعد مارکیٹ میں آٹے کی ترسیل بھی بحال ہو گئی ہے۔

فلور ملز ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال پر تھیں اور گزشتہ 3 روز سے ملز بند تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان آٹا ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد آٹا ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آٹا ملز ایسوسی ایشن نے مذاکرات میں ود ہولڈنگ ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 

چیئرمین ایف بی آر نے مبینہ طور پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے آٹا ملز ایسوسی ایشن کے مؤقف سے اتفاق کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں