Tuesday, December 31, 2024
ہومBusinessیکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جو آئندہ 15 روز کیلئے لاگو ہوں گے ، اس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی بتائی جاتی ہے۔
قبل ازیں حکومت نے 16اکتو بر 2024 سے آئی ایم ای ایم میں ڈیزل پر304 روپے اور پیٹرول پر4.07 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ 
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا چیئرمین کو ایک خط میں ہونے والے بھاری مالی نقصان سے آگاہ کیا تھا۔
آئل کمپنیز ایڈو ائزری کونسل (او سی اے سی )کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس بار پرائسنگ فارمولے سے انحراف کرتے ہوئے گزشتہ 16اکتوبر سے قیمتوں کو کم رکھا، ڈیزل پر کسٹم ڈیوٹی 1516روپے سے کم کرکے 13.26روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں