سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نےآئندہ مالی سال کےلیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کی منظوری دےدی۔
وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق آئندہ مالی سال کےلیے 1221 ارب روپے کے عبوری ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وزارتوں، ڈویژنوں نے آئندہ مالی سال کےلیے 2800 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا تھا۔
وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مالی مشکلات کے باعث اہم قومی نوعیت کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پی ایس ڈی پی، ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کی سفارشات اور ہدایات کی روشنی میں تیار کیا گیا۔