Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessآئندہ مالی سال سپارکوکو کتنے پیسے ملیں گے؟ بجٹ میں حیران کن...

آئندہ مالی سال سپارکوکو کتنے پیسے ملیں گے؟ بجٹ میں حیران کن اصافے کی تجاویز سامنے آگئیں



(وقاص عظیم)آئندہ وفاقی بجٹ میں خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترقیاتی بجٹ میں850 فیصد سے زائد اضافہ تجویز،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال سپارکوکیلئے65ارب61کروڑ70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی، رواں مالی سال سپارکو کا ترقیاتی بجٹ 6 ارب 90 کروڑ روپے تھا۔

ذرائع کے مطابق خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے ترقیاتی بجٹ میں850 فیصد سے زائد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے،آئندہ مالی سال سپارکوکے لیے65ارب61کروڑ70 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز کی گئی ہے،رواں مالی سال سپارکو کا ترقیاتی بجٹ 6 ارب 90 کروڑ روپے مختص تھا۔

پاکستان ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ سسٹم پاک سیٹ ون کے لیے59ارب18کروڑ37لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے،پاکستان سپیس سینٹر کے قیام کے لیے 4ارب18کروڑ 53 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے،پاکستان آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے لیےایک ارب 35کروڑ روپے کا بجٹ تجویزکیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں :سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سیٹ 2 کی فیزیبلٹی اینڈ سسٹم ڈیفینیشن سٹڈی کے لیے 24کروڑ80 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے،ڈیپ سپیس اسٹرونومیکل ابزرویٹریز کے لیے65کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پاک سیٹ 2 کی فیزیبلٹی اینڈ سسٹم ڈیفینیشن سٹڈی کے لیے 24 کروڑ80 لاکھ روپے  رکھنے،نئےبجٹ میں سپارکو کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں