Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessآئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف معیشت کی بہتری...

آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف معیشت کی بہتری ہے: وفاقی وزیرِ خزانہ


وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے زیادہ ہماری حکومت کا ہدف معیشت کی بہتری ہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں، پاکستان اپنے کوٹے کے حساب سے بڑا پروگرام لینے کی کوشش کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں تسلسل رہیں گے تو معاشی نظم و ضبط رہے گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف معیشت کی بہتری کے لیے کلیئر وژن رکھتے ہیں، انہوں نے معاشی نظم و ضبط قائم رکھنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

ٹیکس وصولی نظام میں شفافیت لانے کی ہدایت

علاوہ ازیں اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے ایف بی آر کا دورہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے ایف بی آر کوٹیکس وصولیوں کے نظام میں مکمل شفافیت لانے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر ایف بی آر حکام نے وفاقی وزیرِ خزانہ کو ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے ٹیکس وصولیوں کے ہدف، مستقبل میں وصولیوں اور اصلاحات پر ایف بی آر حکام سے بات چیت کی۔

ایف بی آر حکام نے وفاقی وزیرِ خزانہ کو ڈیجیٹلائزیشن کے عمل پر بریفنگ بھی دی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے ایف بی آرحکام کوڈیجیٹلائزشن پر کام تیز کرنے اورٹیکس وصولیوں کے نظام میں مکمل شفافیت لانے کی بھی ہدایت کی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں