Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessآئی ایم ایف سے نجات اور ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتکاری کی...

آئی ایم ایف سے نجات اور ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتکاری کی طرف جانا ہو گا: صدر ایف پی سی سی آئی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے نجات اور ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتکاری کی طرف جانا ہو گا۔وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت رانا تنویر حسین کا کہنا تھا حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، سرمایہ کاری کے لئے خصوصی اقتصادی زونز بنا رہے ہیں، اقتصادی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ حکومت انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے نجات اور ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے صنعتکاری کی طرف جانا ہوگا۔عاطف اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ بجلی ٹیرف میں ریلیف ملے تو ایکسپورٹ کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں