اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن نے اپنی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے پہلے وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام اہم اہداف مکمل ہونے پر تفصیل آئی ایم ایف وفد کو دی جائےگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ سٹریٹیجی پیپر آئی ایم ایف وفدکے آنے سے پہلے کابینہ سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ اور ٹیکس وصولیوں کاہدف طے کیا جائےگا، ترقیاتی اور جاری بجٹ کاہدف بھی طے کیا جائےگا جبکہ وزارت خزانہ نے بجٹ بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔