Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessآئی ایم ایف معاہدہ انٹربینک میں روپیہ تگڑا ماہرین نے ڈالر کی...

آئی ایم ایف معاہدہ انٹربینک میں روپیہ تگڑا ماہرین نے ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا عندیہ دیدیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے، معاہدے سے جہاں روپے تگڑا ہونے لگا وہیں پاکستان سٹاک ایکس چینج بھی استحکام کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.40 روپے سے کم ہوکر 278.10 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ،زرمبادلہ کے زخائر بڑھنے کی وجہ سے روپے پر دباؤ کم ہوا ہے ،ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد 1.10 ارب ڈالر ملنے پر روپے کی قدرمیں بہتری ہوگی ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں