Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessآئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار سے متعلق...

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار سے متعلق پیشگوئی کردی



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی۔ عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ 

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ رپورپ میں عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پالیسی ریٹ میں سال کے دوسرے حصے میں کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کیلئے ایکسٹرنل، فسکل اور فنانشل خطرات موجود ہیں۔

آئی ایم ایف کے مطابق انرجی اور فوڈ پرائسز بتدریج کورونا سے پہلے والی سطح پر آجائیں گی۔ عالمی سطح پر عمومی مہنگائی بلند سطح پر رہے گی۔ رواں سال بھارت 6.5 فیصد، چین کی جی ڈی پی گروتھ 4.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں