Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessآئی ایم ایف پروگرام بہتر، مہنگائی سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ،...

آئی ایم ایف پروگرام بہتر، مہنگائی سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ، موڈیز


فائل فوٹو

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

موڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی، نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 بلین ڈالر ہیں۔

موڈیز کے مطابق مالی سال 2026-27ء کے لیے تقریباً 23 بلین ڈالر کی مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5 سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہونگی۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں