Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessآئی ایم ایف کا ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ حکومت کس...

آئی ایم ایف کا ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ حکومت کس کس چیز پر بھاری ٹیکس لگا کر غریب عوام سے پیسہ نکلوائے گی؟



آئی ایم ایف کا ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ، حکومت کس کس چیز پر بھاری ٹیکس لگا …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کر دیا, حکومت نےچینی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کروا دی  ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہےکہ چینی، ٹیکسٹائل سمیت اشیا پر عوام سے مزید ٹیکس وصول کئے جائیں گے۔ ٹیکس آمدن میں ممکنہ شارٹ فال کی صورت میں ہنگامی پلان آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

حکومت نے عوام پر ہر ماہ 18 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے، پلان پر عمل درآمد سے ماہانہ 18 ارب، 5 ماہ میں 90 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔ 

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے ، ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات پر جی ایس ٹی 15 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ مشینری ، خام مال، سپلائر، خدمات اور ٹھیکوں پر بھی اضافی ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں