Friday, December 27, 2024
ہومBusinessآئی ایم ایف کو ایس آئی ایف سی آپریشنز میں شفافیت کی...

آئی ایم ایف کو ایس آئی ایف سی آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی


—فائل فوٹو

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ایس آئی ایف سی کے آپریشنز میں شفافیت کی یقین دہانی کرا دی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سرمایہ کاری پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ فریم ورک کے تحت ہو گی۔

بریفنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کے غیر مساوی مواقع پیدا نہیں ہوں گے۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسی قسم کی ترغیبات یا گارنٹی شدہ واپسی کا کوئی وعدہ نہیں کیا جائے گا۔

بریفنگ میں آئی ایم ایف کو ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو مسخ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی کے لیے شفافیت کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

بریفنگ میں آئی ایم ایف کو سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کی آپریشنل کیپیسٹی بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں