Saturday, January 4, 2025
ہومBusinessآئی پی پیز کا مسئلہ مزید بدتر بجلی یونٹ 100 روپے تک...

آئی پی پیز کا مسئلہ مزید بدتر بجلی یونٹ 100 روپے تک جائیگا چیئرمین فنانس کمیٹی کا انکشاف



(24 نیوز ) چیئر مین فنانس کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا ہے کہ   بجلی فی یونٹ 100 روپے تک جائیگا۔

سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا مسئلہ پچھلے 10بیس سال سے موجود ہے اور کوئی اس کو سنجیدہ نہیں لیتا، جب تک اس کا اسٹرکچر اور طریقہ کار صحیح نہیں ہوگا تب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ مزید بدتر ہوجائے گا اور بجلی سو روپے فی یونٹ پر چلی جائے گی،آئی پی پیز سے بڑا مسئلہ بجلی کی چوری ہے، جتنی بجلی آپ بناتے ہیں اتنی قیمت آپ ریکور ہی نہیں کرتے، آئی پی پیز تو بعد کی بات ہیں، آپ بلاوجہ آگے چلے گئے پہلے جو حل طلب مسئلہ ہے اسے تو حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو اس پورے پاور سیکٹر کو ری فارم کرنا پڑے گا، اس سیکٹر کو صحیح کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، آئی پی پیز کا نہ تو فرانزک آڈٹ ہو رہا ہے نہ ٹیکنیکل آڈٹ ہو رہا ہے، ان کے پلانٹس کو چیک نہیں کیا جارہا، یہ سب چیزیں ہماری کرنے والی ہیں جو نہیں کی جا رہیں کیونکہ یہ سب ملی بھگت ہے، 48 گھنٹوں میں 341 ارب روپے کی پیمنٹ ہوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں