Monday, January 6, 2025
ہومBusinessآخرکارپاکستان کا نام بھی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول...

آخرکارپاکستان کا نام بھی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول میں  شامل



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈاجلاسوں کے شیڈول میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف 25 ستمبر کو پاکستان کے لئے7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔
پاکستان 2 ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لئے ترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرچکا ہے۔
چند روز قبل ترجمان آئی ایم ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا۔
سٹیٹ بینک کا اعلامیہ:اس سے قبل سٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں، اب آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا، پاکستان کو رواں مالی سال 26.20 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال کی ادائیگیوں میں 16.3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں