کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔
“جنگ ” کے مطابق ای کامرس کی 87فیصد ڈیجیٹل ادائیگیاں اب بینک اکاؤنٹس یا ڈجیٹل والٹ کے ذریعے کی جارہی ہیں، مالی سال 24ء میں ادائیگیوں میں غیرمعمولی نمو دیکھی گئی اور ان کی ٹرانزیکشنز کا حجم 4.7 ارب سے بڑھ کر 6.4 ارب ہوگیا اور ان ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی ہے۔