Saturday, December 28, 2024
ہومBusiness آٹے کی  قیمتوں میں اضافے پر محکمہ خوراک پنجاب ان ایکشن تین...

 آٹے کی  قیمتوں میں اضافے پر محکمہ خوراک پنجاب ان ایکشن تین فلور ملز کے لائسنس معطل



(24)فلور ملوں سے عام مارکیٹ تک سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئےمحکمہ خوراک پنجاب متحرک ہو گئی۔

محکمہ خوراک پنجاب نے قیمتوں میں اضافے اور ناقص انتظامات پر 52 فلور پوائنٹس کو شوکاز جاری جبکہ 3 فلور ملز کے لائسنس معطل کر دیے۔

لاہور ڈویژن میں 135 مقامات،فیصل آباد 15، سرگودھا 71، راولپنڈی 147، گوجرانوالہ میں 39 مقامات کی چیکنگ کی گئی جبکہ گجرات ڈویژن میں 42، ساہیوال میں 33، ملتان 106،ڈی جی خان میں 3 پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔

صوبائی وزیر خوراک کے مطابق بوگس ریکارڈ دکھانے اور مہنگے داموں مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی پر کارروائیاں کی گئیں۔

صوبائی وزیر خوراک  بلال یاسین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں موجود تمام آٹے، برانڈز کے نرخوں کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں،مہنگے داموں آٹا تھیلوں کی سپلائی کرنیوالے ڈیلرز اور ملز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔

 بلال یاسین نے  ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے افسران عوام تک  آٹے کی قیمتوں میں ریلیف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر روزانہ مارکیٹ نرخوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں