Wednesday, December 25, 2024
ہومBusiness آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

 آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان



(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر، پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے تک کمی کا اعلان کردیا گیا۔ 

صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کے بعد فلور ملز نمائندگان نے آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی جس کے بعد فلور ملز نمائندگان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا۔

بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، گندم کے اضافی اسٹاک کے  باوجود  آٹے کی قیمتوں میں اضافے  پر تشویش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بجلی کے بل کم ہوں گے؟،وزیر خزانہ نے دوٹوک اعلان کردیا

خیال رہے کہ پنجاب میں گندم کی نئی فصل آنے پر آٹےکی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد  ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں