Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessاب پاکستانی گوشت ملائشین مارکیٹ میں آرہا ہے، ملائشین ہائی کمشنر

اب پاکستانی گوشت ملائشین مارکیٹ میں آرہا ہے، ملائشین ہائی کمشنر


— فائل فوٹو

ملائشین ہائی کمشنر محمد اظہر مزلان نے کہا ہے کہ اب پاکستانی گوشت ملائشین مارکیٹ میں آرہا ہے۔

اسلام آباد میں پاک ملائشیا تعلقات پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اظہر مزلان نے کہا کہ چین اور بھارت ہماری برآمدات کی بڑی مارکیٹ ہیں، 50 ہزار پاکستانی ملائشیا میں روزگار کما رہے ہیں۔

محمد اظہر مزلان نے کہا کہ ملائشیا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط کرے گا، پاکستان میں الیکشن کے بعد جو بھی اقتدار میں آئے ہمارے تعلقات قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےپاس بہترین یونیورسٹیاں ہیں جہاں تعلیم معیاری اور سستی ہے، ایشیا میں پُرامن ممالک کی فہرست میں ملائشیا کا تیسرا نمبر ہے، ملائشیا میں جرائم کی شرح نہایت کم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی میں شراکت داری یقینی بنائیں گے، بھارت پام آئل ملائشیا سے درآمد کرتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں