Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessاربوں روپے کی وصولیاںعوام پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے

اربوں روپے کی وصولیاںعوام پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے



(24نیوز) عوام  پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے،حکومت نے عوام سے ریکارڈ پیٹرولیم لیوی وصول کر لیا۔ 

ذرائع  کے مطابق جولائی تا ستمبر 2024 پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب 69 کروڑ روپے رہی، پہلی سہہ ماہی میں سالانہ بنیادپر لیوی کی وصولی میں39 ارب62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222 ارب 7 کروڑ روپے تھی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،مالی سال 2023۔24 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے تھی،مالی سال2022۔23میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپےوصول کئے گئےتھے،اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں